حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی پولیس کمان نے ایک اعلان میں کہا: ایرانی انٹیلی جنس ادارے میں سربازان گمنام امام زمان (عج) نے سلفیت اور انتہا پسندانہ افکار کی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں بعض افراد کی مشکوک حرکات پر نظر رکھی تھی جس کے بعد شہر شیراز میں اس سلسلے میں سرگرم ایک بڑے نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی اور اسے منہدم کر دیا گیا۔
یہ نیٹ ورک کئی تبلیغی حلقوں پر مشتمل تھا جس کی سربراہی ایک غیر ملکی شہری کر رہا تھا ، اور آپریشن کے دوران اس شعبے میں سرگرم ۱۵ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
تباہ شدہ نیٹ ورک کے مقامات کا جائزہ لینےکے دوران، کافی تعداد میں دستاویزات، کتابیں اور پمفلٹس جو کہ غلط اور گمراہ کن معلومات پر مشتمل تھا، دریافت اور ضبط کر لیا گیا، اور متعدد ایرانی اور غیر ملکی شہری جو وسائل فراہم کرنے میں ملوث تھے انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اس نیٹ ورک کے مالی وسائل کی بھی نشاندہی کی گئی اور اس سلسلے میں اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔